Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے، سربراہ مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کہ شہری علاقوں کے مسائل پر سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ 

آفاق احمد کا کہنا تھا کہنا کراچی میں مستقل موبائل اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہورہی، تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے۔

سربراہ مہاجر قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ سندھ میں وکلا کو پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں سب قومیں ساتھ بیٹھ سکیں۔ سندھ اربن لائرز فورم لوگوں کو سرپرائز دے گا۔ فلسطین کے معاملے پر آفاق احمد نے کہا کہ  پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement