Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بی اے ریگولر سال دوم کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 39.16 فیصد رہا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں بی اے ریگولر سال دوم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین نے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں کوئی بھی پوزیشن لینے سے محروم رہا جبکہ تینوں پوزیشنز ایک نجی کالج ’’اقراء حفاظ ڈگری کالج‘‘ نے حاصل کی۔

حافظہ رمیساء ابرار بنت ابرار احمد نے 1000 میں 844 نمبر لے کر پہلی، آمنہ اکرم بنت محمد جاوید نے 821 نمبر لے کر دوسری اور حافظہ خانصہ بنت محمد عارف نے 815 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان امتحانات میں شرکت کے لیے 5229 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 4980 نے امتحانات میں شرکت کی۔ کامیابی کا تناسب 39.16 فیصد رہا۔

کامیاب ہونے والے طلباء میں سے 693 نے فرسٹ ڈویژن، 1 ہزار 256 طلباء نے سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔ ایک طالب علم تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوا

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement