Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بیالیس سالہ محمدحفیظ کا ٹی 10 لیگ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمدحفیظ نے ٹی ٹین لیگ میں تاریخ رقم کردی۔ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں تجربہ کار آل راؤنڈر نے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

زمبابوے میں پہلی زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے مقابلے جاری ہیں جس میں متعدد پاکستانی کرکٹرز بھی ان ایکشن ہیں۔ لیگ میں سابق پاکستانی کپتان محمدحفیظ جوہانسبرگ بوفلیوز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

محمدحفیظ نے بلاوایو برویوز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ٹی ٹین لیگ کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ قائم کردیا۔ محمدحفیظ نے 2 اوورز میں 6 آؤٹ کئے۔

محمدحفیظ نے اپنے کوٹے کے 2 اوورز میں صرف 4 رنز دئے اور دونوں اوورز میں تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سکندر رضا، تشارا پریرا اور ٹم سین ماروما پہلے اوور میں محمدحفیظ کا شکار بنے۔

محمدحفیظ نے اپنے دوسرے اوور میں ریان برل، ٹائمل ملز اور تانورما ماکونی کو آؤٹ کیا۔ حفیظ کے شاندار باؤلنگ اسپیل کی بدولت جوہانسبرگ کی ٹیم نے میچ میں دس رنز سے کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

جوہانسبرگ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 7 وکٹوں پر 105 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی جسکے بعد محمدحفیظ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بلاوایو کی ٹیم 10 اوورز میں 9 وکٹوں پر 95 رنز بناسکی۔

بیالیس سال کی عمر میں بھی شاندار باؤلنگ پر محمدحفیظ کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے اور انکے مداحوں نے سوشل میڈیا پر محمدحفیظ کی باؤلنگ کی جھلکیاں اور تصاویر شیئر کرکے انہیں مبارکباد بھی دی۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement