Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بھینس کالونی میں گھریلو جھگڑا، بڑے بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ معمولی گھریلو جھگڑا سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی میں ہونے والے گھریلو جھگڑے دوران گولیاں چل گئیں۔ بڑے بھائیوں نے مبینہ طور پر گولی مار کر چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

 

پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کاروائی کی مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کے تنازعہ پر زوہیب کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ زوہیب کو استعمال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال منتقلی کے دوران ہی وہ دم توڑ گیا۔ ڈاکٹرز نے بھی زوہیب کی موت کی تصدیق کردی۔

 

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مذید کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ کی تلاش جاری ہے اور ملزمان سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement