Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بھارت میں کریش لینڈنگ پر پائلٹ کو 85 کروڑ کا بل بھیج دیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بھارت میں کریش لینڈنگ کرنا پائلٹ کا جرم بن گیا۔ طیارے کو نقصان پہنچنے پر انتظامیہ نے پائلٹ کو ہی قصوار دے کر 85 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ پائلٹ ماجد نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گوالیار ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ اور رن وے کو نقصان پہنچا جس پر مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے پائلٹ ماجد اختر کو 85 کروڑ کا بل بھیجا ہے۔

 

ماجد اختر کو جاری کی گئی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کریش لینڈنگ کی وجہ سے 60 کروڑ کا تیار اسکریپ ہوگیا ہے جبکہ رن پر مرمت اور دیگر اخراجات بھی برداشت کرنے پڑے اس لئے ماجد اختر کو 85 کروڑ ادا کرنے ہوں گے۔

 

دوسری جانب پائلٹ ماجد اختر نے طیارے کا انشورنس نہ ہونے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ماجد اختر کا کہنا ہے کہ انہیں رن وے پر موجود رکاوٹ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا۔

 

واضح رہے ماجر اختر نے اپنے کوپائلٹ کے ساتھ کورونا مریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے اور دوائیں مختلف شہروں میں پہنچانے کے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ وہ مریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے اور کورنا سے متعلق دوائیں لے کر ہی گوالیار پہنچے تھے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement