Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بھارت افغانستان کوپاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کرے گا، عمران خان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ دوستی کی بہت کوشش کی لیکن بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے اس لیے ہماری کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور تمام ادارے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں تشدد میں کمی آئے اور امن قائم ہو۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے پورا زور لگایا، خطے کا مستقبل پاکستان اور افغانستان کے تعلقات، تعاون اور تجارت میں ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement