Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر انتقال کرگئیں، فواد چوہدری کا بھی خراج عقیدت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بھارت کی عظیم گلوکارہ لتامنگیشکر 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ لتامنگیشکر نے سریلی آواز اور فن گلوکاری سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں نام بنایا۔ دنیا بھر میں انکے چاہنے والے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی لتامنگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ لتا جی نے عشروں تک سُر کی دنیا پر حکومت کی۔ انکی آواز کا جادو رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

 

لیجنڈری گلوکارہ کا انتقال آج صبح ہوا، وہ ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ لتامنگیشکر کے آخری دیدار کے لئے آج شام ممبئی کے شیواجی پارک میں انتظامات کئے جائیں گے جہاں انکے چاہنے والے آخری دیدار کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔ لتامنگیشکر کے انتقال پر بھارتی حکومت 2 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

بھارتی گلوکارہ گزشتہ ماہ کورونا اور نمونیا کا شکار ہوئی تھیں جب سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا تھا۔ 26 جنوری کو حالت بہتر ہوئی تو وارڈ میں منتقل کیا گیا لیکن گزشتہ روز دوبارہ حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ جہاں آج وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

 

لتامنگیشکر 1929 میں پیدا ہوئیں اور 13 برس کی عمر میں ہی گلوکاری کا آغاز کردیا۔ 1942 میں لتا کا پہلا گانا ریکارڈ ہوا جسکے بعد اپنے فن گلوکاری سے لتامنگشیکر نے عشروں تک بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ دنیا بھر میں راج کیا۔ اپنے کیرئیر میں لتامنگیشکر نے 36 سے زائد زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گیت گائے۔ بھارت میں انہیں بلبل کا خطاب دیا گیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement