Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بھارتی پھل فروش کی انوکھی پیشکش، مہنگے آم قسطوں پر خریدے جاسکتے ہیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بھارت میں مہنگے آم خریدنا بھی شہریوں کیلئے مسئلہ نہیں رہا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے پھل فروش نے مہنگے آم قسطوں پر خریدنے کی آفر لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے پھل فروشوں نے خریداروں کو انوکھی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مہنگے آم کھا کر اس کی رقم بعد میں ادا کی جاسکتی ہے۔ 

بھارتی پھل فروشوں نے پیشکش کی ہے کہ اب خریدار کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آم خرید کر رقم 3 یا 6 اقساط میں ادا کرسکتے ہیں۔ پھل فروشوں کے مطابق جب الیکٹرانک آئٹمز قسطوں میں بیچی جاسکتی ہیں تو آم بھی بیچے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے الفانسو آم بہترین ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں جس کا اندازہ اس کی قیمت سے لگایا جاسکتا ہے۔ 

الفانسو آم کی ریٹیل قیمت 800 سے 1300 بھارتی روپے فی کلو ہے۔ رواں سال الفانسو آم گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔

Advertisement

پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ قسطوں میں قیمت ادا کرنے کی پیشکش صرف 5000 کے آم خریدنے والوں کیلئے ہے۔ ایک ساتھ 4 افراد مل کر بھی 5000 روپے تک کے آم خرید سکتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement