Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بھارتی پرواز ایئرانڈیا کی دبئی سے امرتسر جانے والے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بھارت کے معروف ایئرلائن ایئرانڈیا کی دبئی سے امرتسر جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ طیارہ لگ بھگ 2 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا۔ 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرانڈیا کی پرواز آئی ایکس 192 میں دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی۔

ایئرانڈیا کا طیارہ دبئی سے امرتسر کے روٹ پر تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں کوہ پتندر بلوچستان  کے قریب طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ 

پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی۔ بوئنگ 737 طیارے نے ہفتے کے روز دوپہر 12 بجکر 19 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے طیارے میں مسافر کا معائنہ کیا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارت کے شہری مسافر کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طبی امداد دی۔ 

Advertisement

ایئرپورٹ کی بارڈر سیکورٹی کی جانب سے مسافر کو ٹریولنگ کے لیے فٹ قرار دینے پر طیارہ دو بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے امرتسر کے لیے ٹیک آف کر گیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement