سرکاری افسران کو اب بچے کی پیدائش پر چھٹی مل سکے گی۔ ماں کے ساتھ باپ کی چھٹی کا بل بھی قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کے لیے چھٹی کا بل سینیٹر قرۃ العین مری نے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔
منظور شدہ بل کے مطابق بچے کی پیدائش پر والد کو بھی تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی چھٹی مل سکے گی۔ والد کو دوران ملازمت چھٹیاں تین دفعہ میسر ہوں گی۔
میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل 2023 کی منظوری کے بعد ماں کو پہلے بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔ ماں کو دوسرے بچے کی پیدائش پر 4 اور تیسرے پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل منظور ہونے کے بعد قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کے اداروں پر ہو گا۔