Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی سیاست میں انٹری، جنوری میں الیکشن لڑنے کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر کا بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل بہاؤالدین نسیم کی جانب سے خبر کی تصدیق بھی کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بہاؤالدین نسیم کا کہنا تھا کہ شکیب الحسن نے ہفتے کو پارٹی سے نامزدگی فارم لیے ہیں۔ انہوں نے شکیب الحسن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کرنے پر بنگلہ دیشی کپتان تنقید کی زد میں رہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement