Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسافر کوچ کو حادثہ، 19 مسافر جاں بحق

بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع پہاڑی سلسلے کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی محتاب شاہ کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی، مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن اور تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی۔ جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔

واقعہ کے بعد سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ امدادی اہلکاروں کے مطابق پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سول اسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نور الحق کا بتانا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واقعہ پر وزیرِاعظم محمّد شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت ہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی دانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس ضمن میں جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts