Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بلوچستان کے سمندر میں 27 فٹ لمبی وہیل مچھلی کی جال میں پھنسنے سےموت، مردہ مچھلی ساحل پر پائی گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بلوچستان میں پسنی اور شومل بندر کے درمیان ایک دور افتادہ علاقے رینی ہور میں ایک برائیڈز وہیل پھنس گئی۔ 27 فٹ لمبی وہیل مچھلی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان عبدالرحیم بلوچ کا کہنا ہے کہ وہیل پسنی کے علاقے سربندن کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی۔

عبدالرحیم بلوچ نے مزید کہا کہ وہیل کے جسم پر ماہی گیری کے جال کے نشانات پائےگئے ہیں، لگتا ہے وہیل کی موت جال میں پھنسنے سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وہیل برائیڈز کہلاتی ہے اور اس کی نسل خطرے سے دوچار ہے۔

دوسری جانب مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ برائیڈز وہیل کی پاکستان میں موجودگی کئی مواقع پر رپورٹ ہوئی ہے۔ معظم خان کے مطابق حال ہی میں بحیرہ عرب سے برائیڈز نسل کے پھنسنےکی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement