Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلدیہ عظمٰی کراچی کے زیرانتظام اراضی اور جائیداد کی مننتقلی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ انتظام اراضی اور جائیداد کی منتقلی، مو ٹیشن، خرید و فروخت ،میونسپل یوٹیلٹی سروسز  چارجز  کے بقایا جات کی ادائیگی سے مشروط کردی گئی۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ہدایات دیں کہ محکمہ لینڈ، کچی آبادی، اسٹیٹ ، اورنگی ٹاؤن پائیلٹ پروجیکٹ  اس سلسلے میں احکامات پر عمل درآمد کرائیں۔  محکمہ فائر بریگیڈ،  میونسپل یوٹیلٹی  سروسز چارجز  کے بقایا جات کی ادائیگی تک متعلقہ متاثرین کو این او سی جاری نہ کرے۔

مرتضٰی وہاب نے ہدایات دیں کہ 3 دن میں شہر میں لگے سائن بورڈز کے بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کے اجازت نامے منسوخ کردئے جائیں۔

اجلاس میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ محکمہ اسٹیٹ کی خالی ہونے والی دکانوں کا نیلامِ عام کیا جائے گا۔ نیلامِ عام کے سوا یہ دکانیں کسی اور کے نام منتقل نہیں ہو سکیں گی۔ محکمہ اسٹیٹ کی 6500 سے زائد دوکانوں کے بل 6 کے بجائے 3 ماہ میں جاری کئے جائیں۔ 

اسٹیٹ کی دوکانوں کے بلز میں میونسپل یوٹیلٹی  سروسز چارجز  کے بقایا جات بھی شامل کئے جائیں۔ بلز اور بقایا جات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ  دکاندار کے خلاف کار روائی کی جائیگی۔  محکمہ لوکل ٹیکسز کے تحت گزشتہ سال جمع شدہ ڈھائی کروڑ روپے میں مزید اضافہ کیا جائے۔  

کے۔ ایم۔ سی۔ افسران باہمی رابطوں کو بہتر بنائیں تاکہ میئر کراچی کے دفتر سے رابطہ کی ضرورت  نہ پڑے۔ محکمہ  میونسپل یوٹیلٹی سروسز چارجز کے ملازمین کو اچھی کارکردگی پر کار کردگی الاؤنس دیا جائے گا۔ مرتضٰی وہاب کو ہر ماہ کی پہلی پیر کو ریونیو سے متعلق اجلاس ہو گا جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts