Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایف آئی اے امیگریشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ وہ امارات ائرلائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی بنا پر انہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روکا گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے خاور مانیکا کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق  خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر گرفتارکر لیا گیا ہے۔

خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں۔ ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا۔ خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26 دکانیں بھی تعمیر کیں۔

خاور فرید مانیکا کے خلاف درج مقدمے میں الزام ہے کہ شادی ہال بغیر منظوری/ نقشہ  کے قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔ خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں ۔ 

Advertisement

خاور فرید مانیکا کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔  اینٹی کرپشن نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا ۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement