ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کے بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف شہروں میں عوام اور تاجروں کی جانب سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
عوام نے بجلی کے غیرمعمولی زائد بلوں پر مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کچھ دھمکی آمیز مظاہروں اور حتیٰ کہ اضافی ٹیکسوں کم نہ کرنے کی صورت میں سول نافرمانی کی مہم تک چلانے کا کہا گیا۔
عوام کے سخت ردعمل کے سبب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کل (اتوار) وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 26, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔