Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار، کراچی میں شہری کو 2 یونٹ کا بل 3747 روپے وصول

بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار نے شہریوں کو زوردار جھٹکا دے دیا۔ کراچی میں ایک شہری کو صرف 2 یونٹ کا بل 3 ہزار 747 روپے کا موصول ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق کےالیکٹرک کی جانب سے محمدرضوان نامی شہری کو 2 یونٹ کا 3747 روپے کا بھیجا گیا اور اسطرح اسے ایک یونٹ 1 ہزار 873 روپے کا پڑا۔ کمپنی نے بل میں کمی سے صاف انکار کردیا۔

شہری کو صرف 2 یونٹ استعمال کرنے کے باوجود  ٹیریف کے ساتھ گزشتہ سال کے 4 مہینوں کے ایڈجسٹمنٹ، فیول سرچارج، ایڈیشنل سرچارج اور یونیفارم ایڈجسٹمنٹ سمیر سیلز ٹیکس، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی عائد کی گئی جسکے باعث 2 یونٹ کا بل ہزاروں میں پہنچ گیا۔ 

کراچی میں 2 یونٹ کا 16.30 روپے ٹیریف کے لحاظ سے خرچ ہونے والی بجلی کی قیمت 33 روپے بنتی ہے لیکن ان گنت ٹیکسز عائد کردئے گئے۔ 

رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوں میں شامل ٹیکسز، سرچارج ، ایڈیشنل سرچارج اور ایڈجسٹمنٹس نیپرا کی منظوری سے وصول کی جارہی ہیں اور کمپنی پالیسی کے تحت کرنٹ بل میں کسی قسم کی اقساط بھی نہیں کی جاسکتیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts