Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بجلی کے بریک ڈاؤن سے پمپنگ اسٹیشن بند، کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی میں پانی کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔ بجلی بند ہونے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشن بھی بند ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے تمام پمپنگ اسٹیشن کے فیڈرز ٹرپ ہو گئے جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے، گجو کینال کے 14 پمپس، کے ٹو کے 3 پمپس اور کے تھری کے 4 پمپس مکمل بند ہوگئے ہیں، ان پمپس سے کراچی کو 540 ملین گیلن فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹر بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہم کرنے والی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی کو اس وقت پانی کی سپلائی زیرو ہے۔

Advertisement

واٹربورڈ حکام کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے اور واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ واٹربورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement