چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔ بارشیں نہ ہونے کے سبب خشک سالی کا خدشہ ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خشک سالی کے باعث مسائل کا سامنا ہے، بارش نہ ہونے کے باعث موسم کے منفی اثرات بڑھ گئے ہیں، اس لیے 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ماہ رجب حرمت اور عظمت والا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمے کے لئے بارش کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔
اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑکی اپیل پر پورے ملک میں 26 جنوری جمعہ کے دن نماز استسقا ادا کی جائے گی۔