Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

“بابر سے بات ہوئی، وہ بات نہیں کرپارہا تھا”، بابراعظم کے والد کی سوشل میڈیا پر پوسٹ

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بابراعظم کے والد کی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بابراعظم سے ہونے والی گفتگو سے متعلق  انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’’بابر سے بات ہوئی وہ بات نہیں کر پا رہا، میں نے بابر کو کہا بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں پر ٹوٹتے کبھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آدھے کھلاڑیوں نے کل پورا میچ کھیلا اور آخری گیند پر چوکے کے ساتھ ٹیم شکست کھاگئی، اس میچ میں مجھے ایک کل کا سپر اسٹار باؤلر زمان خان دکھائی دیا ہے جو شدید پریشر میں بھی بہترین بال کر رہا تھا۔

 
 
 

 
 
View this post on Instagram

 
 
 
 

 
 

 
 
 

 
 

A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique65)

اعظم صدیقی نے مزید لکھا کہ “ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پر ٹیم نے آدھی ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا، انشا اللہ ورلڈکپ میں جب سب فٹ ہوں گے تو مزہ آئے گا‘‘۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مقابلوں کو دیکھیں تو اللہ صرف نیت اور دل سے کیا ہوا عمل دیکھتا ہے قبول کرے نہ کرے وہ مالک ہے، میرے خیال میں ٹیم نے جان پوری لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حب الوطنی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts