Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بابراعظم کو سپورٹ کریں، ورلڈکپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچیں، محمدحفیظ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق محمدحفیظ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا دفاع کیا ہے اور ورلڈکپ تک انہیں سپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمدحفیظ کا کہنا ہے کہ کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ورلڈکپ کے بعد سوچیں۔

کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس میں محمدحفیظ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شکست کا کوئی جواز نہیں۔ ٹیم اور کھلاڑیوں کو اس بات کو قبول کرنا ہوگا کہ وہ اچھا نہیں کھیلے۔ جب ہم ناکامی کو مانیں گے تب ہی بہتری کی طرف جائیں گے، یہ کھلاڑی کافی وقت سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، ان کو ذمے داری لینی چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کو ورلڈکپ کے لیے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے، ورلڈکپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچیں، ہمیں اس ٹیم سے امید لگانی چاہیے انشا اللّٰہ نتاٸج اچھے آٸیں گے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے بطور کرکٹ کمیٹی ممبر یہ رائے دی ہے کہ اسی منیجمنٹ کو برقرار رکھنا چاہیے، کسی ایک کھلاڑی کو نکالنے یا لانے سے معاملہ حل نہیں ہوگا، سلیکشن میں زیادہ تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، اگر کوئی انجرڈ ہے تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ٹیم میرٹ پر سلیکٹ ہوگی، بھارت میں جاکر آپ کو حوصلے سے کھیلنا پڑتا ہے، ایشیا کپ سے پہلے بہت سے کھلاڑی لیگ کھیل رہے تھے، لیگ کی وجہ سے ان کو انجری ہونا ہی تھی۔

Advertisement

سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ اتنی زیادہ لیگ کھیل کر آرہے ہوتے ہیں تو بڑے ٹورنامنٹ میں انجرڈ ہونے کا چانس ہوتا ہے، پچھلی منیجمنٹ کو سوچنا چاہیے تھا اتنی انجریز کے بعد لڑکے بڑا ایوٹ کیسے کھیلیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر فکسنگ کے اوپر ہم سخت فیصلے لیتے تو دوبارہ لوگ ایسا کام نہ کرتے، احسان مانی نے کہا تھا کہ ہم پی سی بی کے قانون میں یہ تبدیلی لانا چاہتے ہیں کہ فسکرز کو دوبارہ ٹیم میں نہ آنے دیں تاہم پی سی بی کی کیبنٹ میں لوگوں نے اس قانوں کو منظور نہ ہونے دیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement