Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بابراعظم سے دوستی کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا، عثمان قادر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستانی کرکٹر اور مرحوم عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کا کہنا ہے کہ بابراعظم سے انکی دوستی بہت پرانی ہے لیکن انکے ساتھ دوستی کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا ہے۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عثمان قادر  نے بابر اعظم سے دوستی کے سوال  پر کہا کہ بابر اور میری دوستی آج کی نہیں ہے، یہ انڈر 15 کے ٹرائل سے ہے۔

عثمان قادر کا کہنا تھا کہ انہوں نے بابر کی کپتانی میں ٹیم کو جوائن کیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بابر مجھے ٹیم میں لے کر آئے ہیں مجھے ٹیم میں مصباح الحق لے کر آئے تھے کیوں کہ جب میں ٹیم میں آیا تو بابر  کو کپتان بنایا گیا تھا اور کسی بھی کپتان کو پہلی مرتبہ اپنی مرضی کی  ٹیم نہیں دی جاتی۔

لیگ اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ بابر مجھے ٹیم میں لے کر نہیں آیا کیوں کہ یہ بابر کی ٹیم نہیں پاکستان کی ٹیم ہے، اگر میری اور بابر کی دوستی میری ٹیم میں شمولیت کا باعث بنتی  تو میں ٹیم سے باہر نہیں ہوتا ، مجھے بابر کی دوستی سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا ہے۔

گراؤنڈ میں بھی  مجھ پر اور بابر پر دونوں پر پریشر رہتا ہے  اور مجھ سے زیادہ قریب بابر کے امام ہے لیکن اس کی پرفارمنس کے باوجود لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں۔

Advertisement

ٹیم میں شامل نہ ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا ٹیم کو مس کرنے والی بات نہیں ہے کیوں کہ مجھے وہ  موقع  ملا ہی نہیں جو شاداب خان کو اور اسامہ میر کو دیا گیا، مجھے بھی اگر ایسے موقع ملتے تو شاید آج میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوتا لیکن میں آج بھی پر امید ہوں ۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement