Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بابراعظم آئی سی سی کرکٹر آف دا ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد

آئی سی سی نے سال 2022 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ بابراعظم کرکٹ کے سب سے اہم کرکٹر آف دا ائیر سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس ۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بابراعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دا ائیر ایوارڈ کیلئے بھی امیدوار ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سال 2022 میں شاندار کارکردگی دکھائی اور اور وہ رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر ہیں۔

بابراعظم نے سال 2022 میں 9 ٹیسٹ میچز میں 1184 رنز ، ون ڈے کرکٹ کے 9 میچز میں 679 رنز اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 735 رنز اسکور کئے ہیں۔

گزشتہ برس پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دا ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ بابراعظم ون ڈے کرکٹر آف دا ائیر قرار پائے تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts