Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو کے ماموں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ماموں بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے۔ جاویدعالم اوڈھو کے ماموں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

جاوید عالم اوڈھو کے ماموں عزیز اللہ اوڈھو کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کا واقعہ سندھ کے شہر شکارپور میں پیش آیا۔ جہاں مسلحہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ڈاکوؤں نے عزیز اللہ اوڈھو سے نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی فیضان علیکا کہنا ہے کہ واردات گزشتہ رات ہوئی، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts