Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کا کراچی میں ماڈل تھانے بحال کرنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں جرائم کی روک تھام اور عوام کے پولیس پر اعتماد کے لئے تھانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھالیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کراچی میں ماڈل تھانے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں سپر مارکیٹ تھانے کو لیاقت آباد تھانے میں ضم کر دیا جائے گا، ماڈل تھانے کے لیے تمام سہولیات ایس ایچ او کو فراہم کی جائیں گی۔

 

واضح رہے کہ سال دو ہزار انیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے 3 ماڈل تھانوں کیلئے 5 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی تھی، غلام نبی میمن نے ماڈل تھانے بنائے تھے جبکہ عمران یعقوب منہاس نےچارج لینےکےبعد ماڈل تھانےختم کر دیئےتھے۔

 

کلفٹن بوٹ بیسن، درخشاں ساحل سمیت دیگر تھانوں کو ضم کیا گیا تھا۔ تاہم 26 جون دوہزار اکیس کو ماڈل تھانہ لیاقت آباد اور سپر مارکیٹ کو الگ کر دیا گیا تھا، کامران حیدر کو ایس ایچ او سپر مارکیٹ تعینات کیا گیا تھا، جب کہ ایس ایچ او لیاقت آباد رضوان پٹیل کو برقرار رکھا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement