Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کورنگی میں سڑک کی تعمیر اور متعدد منصوبوں کا افتتاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے فشر مین چورنگی سے یو ایم ڈی پی 16000 روڈ کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

 

اس موقع پر مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ پہاڑی گراؤنڈ میں فیملی پارک اور کرکٹ گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا، انٹرسیکشن 9000 روڈ سے پہاڑی گراؤنڈ کورنگی تک دو رویہ سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔

 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی میں متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں، فشر مین چورنگی سے یو ایم ڈی سی تک 2.1 کلومیٹر دو رویہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس، شجر کاری اور ڈسٹ بنز بھی لگائے جائیں گے اور پارکنگ کی جگہ بھی فراہم کی جارہی ہے، پارکوں کو ماڈرن ڈیزائن کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے جس میں تمام ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے۔

Advertisement

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہے، گزشتہ ہفتے ابراہیم حیدری میں 4 ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ترقی کا سفر جاری ہے، ماضی میں کراچی کے بہت سے علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کی یکساں ترقی کے خواہش مند ہیں، کراچی نیبر ہوڈ امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت کراچی کوترقی دینے کے لئے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement