Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا لانڈھی کورنگی میڈیکل کمپلیکس ایمرجنسی یونٹ کا افتتاح

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور وزیراعلٰی سندھ مرادعلی شاہ کے معاون خصوصی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس ایمرجنسی یونٹ اور ایمبولینس 1122 کا افتتاح کردیا ہے۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی یونٹ کا افتتاح کیا، انکے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالیات و ریلیف حاجی رسول بخش چانڈیو، سیکرٹری صحت اور دیگر معززین بڑی تعداد موجود ہیں۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کو ایمرجنسی کی سہولت بھی فرہم کی جائے گی، کراچی کے اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید بہتر کریں گے۔

 

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ طبی سہولتیں عوام کا بنیادی حق ہے، سندھ حکومت یہ ذمہ داری احسن طریقے سے پورا کرے گی، سندھ گورنمنٹ کے اسپتالوں میں جدید طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

 

مرتضیٰ وہاب نے ریسکیو 1122 کے حوالے سے کہا ہے کہ لانڈھی، کورنگی، ملیر اور ملحقہ علاقوں کے لئے ایمبولنس سروس کی سہولت 24 گھنٹے مہیا ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts