Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اللہ رکھا پارک کھارادر کی ازسرنوتعمیر کا افتتاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقہ کھارادر میں اللہ رکھا پارک کی ازسرنو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پروجیکٹ کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سودھر بھی موجود تھے۔

 

تقریب سے خطاب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کو ترقی دینے کیلئے یہ گزشتہ 2 ہفتوں میں چوتھے پروجیکٹ کا افتتاح ہے۔ اللہ رکھا پارک کو جاپانی طرز پر تیار کیا جائےگا۔

 

اللہ رکھا پارک 2833 اسکوائر یارڈ پر مشتمل ہے، پارک میں ڈھائی میٹر چوڑا جاگنگ ٹریک بنایا جائےگا۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ کھارادر کو ترقی دینے کے منصوبے پر علاقہ کی 6 سڑکوں کی از سر نو تعمیر بھی کی جائے گی۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ ابھی مزید 22 پروجیکٹ پر کام کا آغاز کرنا ہے۔ لیاری کے تاریخی ککری گراؤنڈ کو عالمی معیار کا بنایا جائےگا۔ ککری گراؤنڈ وہی تاریخی میدان ہے جہاں بے نظیر شہید کی شادی ہوئی تھی۔

 

اسکے علاوہ بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ اور ملحقہ 4 پارک کو بھی جلد مکمل کرلیا جائےگا۔ گذری کے فٹبال اسٹیڈیم کو بھی ایک سال کے اندر بین الاقوامی طرز کا بنایا جائےگا۔

Advertisement

 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں کراچی کو ترقی دینے کا کام جاری رہے گا۔ کراچی کو ترقی دینے کے سندھ حکومت کے اس منصوبے میں ورلڈبینک کا تعاون حاصل ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement