Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

این سی او سی کا ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

 

کورونا وائرس کی پابندیوں سے متعلق پریس کانفرنس کے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز اور اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی شرح میں کمی آگئی ہے جب کہ ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

اسدعمر کا کہنا تھاکہ ہمیں علم نہیں کہ یہ وبا ختم ہوگی یا نہیں لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ یہ چلتی رہے گی اور معمول کا حصہ بن جائے گی، اس لیے ہم نے آج کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈور شادی کی تقریبات، اسپورٹس، جیمز سمیت تمام تر پابندیوں کو ختم کیا گیا ہےلیکن ویکسین سے متعلق پابندیاں اب بھی برقرار ہیں، یعنی ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین کی لازمی شرط برقرار رہے گی۔

 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی پلیٹ فارم سے سب نے ملکر فیصلے کئے اور صوبائی حکومتوں اور عملے نے بہت اہم کردار کیا جبکہ آپریشنل معاملات میں پاک فوج نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا پاک فوج اور عدلیہ کا بھی شکریہ اداکرتاہوں۔

Advertisement

 

عدلیہ نے ہمارے اقدامات میں آنیوالی رکاوٹوں کودورکرنے میں بہت تعاون کیا، علما نے ہمارے پیغام کو سب تک پہنچایا ان کابھی شکریہ اداکرناچاہتاہوں۔ اسد عمر نے بتایا کہ فضائی سفر کے حوالےسے ویکسینیشن کی شرط برقراررہےگی ، 70فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement