Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

این اے 245 میں ضمنی انتخاب، فاروق ستار، معیدانور، محمود مولوی سمیت 15 امیدوار مدمقابل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 245 میں ضمنی انتخاب کا اہم ترین معرکہ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتخابی مہم الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ایم کیوایم پاکستان، تحریک انصاف، آزاد امیداور اور تحریک لبیک بھی ضمنی انتخاب لڑرہی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور ،پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی اور تحریک لبیک کےمحمد احمد رضا امیدوار ہیں۔ ایم کیوایم بحالی تحریک کے سربراہ اور ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

معید انور

کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں میں شمار کی جانے والی ایم کیوایم پاکستان نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لئے معید انور کو ٹکٹ دیا۔ معید انور کا انتخابی نشان پتنگ ہے۔ معید انور کراچی میں سابق چئرمین ضلع شرقی کی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار آزاد حیثیت سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایم کیوایم نے فاروق ستانے کو منانے اور انکے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے بھی کوششیں کی تھیں لیکن ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے پر قائم رہے۔

Advertisement

فاروق ستار ایم کیوایم بحالی تحریک کا حصہ ہیں اور ماضی میں اس حلقہ سے کامیاب ہوتے آئے ہیں لیکن 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے عامر لیاقت حسین نے فاروق ستار کو اس نشست پر شکست دی تھی۔

فاروق ستار ضمنی انتخاب میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی نشان تالا دیا گیا ہے۔

محمود مولوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے این اے 245 کی نشست واپس حاصل کرنے کیلئے محمود مولوی کو ضمنی انتخاب میں کھڑا کیا ہے۔ محمود مولوی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں اور انکا انتخابی نشان بلا ہے۔

محمود مولوی پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینیئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ محمود مولوی سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے میری ٹائم افئیرز کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے مطابق محمود مولوی نے پورٹ اینڈ شپنگ کو کرپشن سے صاف کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

Advertisement

سیاسی اتحاد میں شریک پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ ایک آزاد رکن پی ٹی آئی کے حق میں بھی دستبردار ہوچکا ہے۔

پا ک سرزمین پارٹی کی جانب سے حفیظ الدین اور مہاجر قومی مومنٹ کے محمد شاہد بھی اس نشست پر انتخابی دنگل میں زور آزمائی کریں گے۔

ضمنی انتخابات کے لئے 19 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے ۔ ان میں سے اب 15 امیدوار مد مقابل ہیں ۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement