Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں، ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران  ایک ٹن اور 364 کلو منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 9 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر کوئٹہ سے بھیجے گئے پارسل سے 7 کلو چرس برآمد ہوئی۔ 

باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو 593 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم پشاور سے قطر کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

لاہور کے کوریئر آفس میں برطانیہ کے لیے بک کیے گئے پارسل سے 792  گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 36 کلو افیون اور 28 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 18 کلو افیون اور 12 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 4 کلو 800 گرام چرس اور ایک کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

Advertisement

وہاڑی چوک ملتان کے قریب ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں ایک کارروائی کے دوران مسافر بس میں سوار ملزم سے 970 گرام آئس برآمدہوئی۔ پشین کے علاقے کلی پانی کئی سے 520 کلو افیون 80 کلو ہیروئن اور 650 کلو چرس برآمد کرلی گئی، جو اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement