Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست مسترد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، اور 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت پھر کہے گی کہ پولنگ قریب ہے، اس لیے صوبائی حکومت کو انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت کو بھی جواب جمع کرانے کا کہہ دیں، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرا دے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

واضح رہے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 24 جولائی کو ہونی تھی لیکن بارشوں اور اسکے بعد محرم کی وجہ سے انتخابات کو 28 اگست تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement