Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایم کیوایم پاکستان کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں فریق بننے اور فوری الیکشن روکنے کیلئے درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں پہلے ہی تاخیر کا شکار بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، ہمیں بھی فریق بنا کر سنا جائے۔

درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ بدقمستی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ہم عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت تھی اسی لئے اس شہر میں ہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔

Advertisement

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی یہ خوش فہمی ہوسکتی ہے کہ وہ پاپولر ہیں۔ ہم بلدیاتی انتخابات کا التوا نہیں چاہتے لیکن ان حالات میں کوئی بھی ڈلیور نہیں کرسکتا۔ 

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement