انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی الیکشن کی گہماگہمی بھی شروع ہوگئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی میں الیکشن سے متعلق سرگرمیاں شروع کردیں۔
کراچی کی بڑی جماعتوں میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کردیا۔ ایم کیوایم کے مختلف اراکین رابطہ کمیٹی نے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف علاقوں میں الیکشن آفسوں کا افتتاح کردیا۔
اسکیم 33 یوسی 4, PECHS یوسی 2 ، نارتھ کراچی یوسی 1, کورنگی ٹاؤن یوسی 25, زمان ٹاؤن یوسی 22 , قصبہ علیگڑھ یوسی 11 اور اورنگی ٹاؤن یوسی 16 میں الیکشن آفسوں افتتاح میں کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی pic.twitter.com/QtF3sDsMzA
— MQM Pakistan Digital (@MQMPUpdates) November 10, 2023
ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز اسکیم 33 ٹاؤن، قصبہ علی گڑھ ٹاؤن، نارتھ کراچی ٹاؤن، ملیر ٹاؤن، سوسائٹی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، پی ای سی ایچ ایس کی مختلف یوسیز میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا ہے۔
انتخابی دفاتر کا افتتاح ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، کشور زہرہ ، عبدالقادر خانزادہ ، سمیت دیگر اراکین کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین نے آنے والے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی کامیابی اور حق پرست شہیدوں کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔