Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایم کیوایم مصلحت کو مجبوری نہیں سمجھتی، مردم شماری میں ہمیں نہیں گنا تو پھر تولنا پڑجائے گا، خالدمقبول

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کو ایم کیو ایم کے بغیر چلانے کی کوشش ہوئی تو حکمرانوں کو ناکامی ہوگی۔ ہمیں نہیں گنا گیا تو پھر تولنا پڑجائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام برنس روڈ پر دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ شہر جعلی اور سازشی مردم شماری کو قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں ہمیں گنا نہیں گیا تو تاریخ کی طرح آپ کو بھی ہمیں تولنا پڑ جائے گا۔ پاکستان کے وارثوں کو حق دیئے بغیر پاکستان کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کثیرالمنزلہ بلند عمارتوں کو آپ نے صحیح نہیں گنا، جب آپ مظلوم کو دیوار سے لگائیں گے تو اس کی آواز بلند ہوگی۔ مردم شماری کے حوالے سے پاکستان  کا فرض اور ہمارا حق ہے کہ ہمیں صحیح گنا جائے۔ یہ شہر 70 فیصد ریونیو دیتا ہے یہ چلتا ہے تو ملک پلتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم روایت شکن تنظیم کا حصہ اور اچھی روایات کے امین بھی ہیں۔ پورے پاکستان میں جاگیردارانہ نظام نفرت اور تعصب کا پرچار کرنے والوں نے مظلوموں کے حقوق کو سلب کیا۔ 

Advertisement

پاکستان کو شکل دینے والوں کو الحمدللہ ہم نے شناخت دی ہے، ایم کیو ایم اس طبقے اور اس فکر سے تعلق رکھتی ہے جو مصلحت کو کبھی مجبوری نہیں سمجھتی ہے۔ ایم کیو ایم کے اوائل میں ہر زبان بولنے والا مہاجر اس عظیم تحریک کا حصہ بنا۔

رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑے معاشی بحران کا بھی سامنا کر رہا ہے، اس شہر کی تعمیر اور ترقی سے ملک کا دائمی امن جڑا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement