Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایم کیوایم رہنما نسرین جلیل کو گورنرسندھ تعینات کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومںٹ (پاکستان) کی رہنما نسرین جلیل کو گورنرسندھ تعینات کرنے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی ہے۔

 

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو گورنر سندھ کیلئے 5 نام تجویز کئے گئے تھے جس میں نسرین جلیل، عامرخان، عامرچشتی، وسیم اختر اور کشور زہرہ شامل تھیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نسرین جلیل کا نام گورنرسندھ کیلئے فائنل کیا ہے اور انہیں گورنرسندھ تعینات کرنے کیلئے سمری بھی صدر پاکستان کو بھجوادی ہے۔

 

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی منظوری کی صورت میں نسرین جلیل تقریباً 50 برسوں بعد گورنرسندھ تعینات ہونے والی دوسری خاتون گورنر ہوں گی۔

 

ان سے قبل پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان مرحوم کی اہلیہ رعنا لیاقت علی خان  1973 سے 1975 تک سندھ کی گورنر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔

Advertisement

 

نسرین جلیل لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ظفر الحسن برطانوی دور میں لاہور کے ڈپٹی کمشنر رہے اور بعد ازاں کئی اہم عُہدوں پر فرائض انجام دیئے۔

 

نامزد خاتون گورنر دو دفعہ سینیٹ کی رُکن منتخب ہوئیں اور کئی کمیٹیوں کی چیئرپرسن بھی رہیں۔ وہ ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر رہنے کے علاوہ ایک متحرک کارکن کا کردار بھی بخوبی نبھاتی رہیں۔ انہیں کچھ عرصے کیلئے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement