Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایل پی جی مسلسل تیسرے روز مہنگی، قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات تمام شعبوں پر نظرآرہے ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ 48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز  ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آج بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹنگ کمپنیوں کے اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے ہوگئی ہے۔ اوگرا نےجولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 220 روپےمقرر کر رکھی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 150 روپے اور کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت 11 ہزار 338 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی 10 روپے کلو مہنگی کردی تھی۔ جبکہ بدھ کے روز بھی ایل پی جی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement