Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایل بی جی ڈسٹری بیوٹرز کی آج ملک بھر میں علامتی ہڑتال، اگلے ہفتے شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ملک بھر میں آج علامتی ہڑتال کی گئی جبکہ 5 اور 4 اگست کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے والے مافیا کیخلاف پیر کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ کل بروز پیر ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال ہو گی۔

تمام ایل پی جی کی دوکانیں دن 12بجے تک بند رہیں گی، جب کہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہو گا اور تمام ایل بی جی کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے، اور ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف بے وجہ کاروائیاں بند کی جائیں، پولیس و سرکاری اہلکاروں کی ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت بند کی جائے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement