Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایلون مسک کا ایکس (ٹوئیٹر) سے بلاک کرنے کے فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) کے مالک ایلون مسک نے بلاک کرنے کے فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس (ٹوئیٹر) پر صارفین اب بلاک کرنے کا فیچر استعمال نہیں کرسکیں تاہم ان باکس میں میسج کرنے کیلئے بلاک کا فیچر دستیاب رہے گا۔

ایلون مسک کے مطابق ایکس سے اب بلاک کرنے کا ہ فیچر ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مختصراً بتایا کہ بلاک کو فیچر کے طور پر ختم کیا جارہا ہے تاہم میسجز میں بلاک فیچر کو نہیں ہٹا یا جائےگا۔

ایلون مسک نے بلاک فیچر کو ختم کرنے کی کوئی وجہ یا ٹائم فریم فراہم نہیں کیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ پلیٹ فارم پر میوٹ فنکشن برقرار رہے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بلاک کرنے کا فیچر بہت اہم مانا جاتا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے مخصوص اکاؤنٹس کو بلاک کرتے ہیں جنہیں وہ اپنی فیڈ پر نہیں دیکھنا چاہتے اور نہ انہیں فالو نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین نفرت انگیز اور ہراساں کرنے والے مواد کو اپنی فیڈ میں ظاہر ہونے سے روکنے کے لیے بھی بلاک فنکشن کا استعمال کرتے ہیں۔ مخصوص اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کے بعد وہ صارف آپ کے اکاؤنٹ کی پوسٹ نہیں دیکھ سکتا اور نہ آپ کو فالو کرسکتا ہے۔

Advertisement

ایکس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لنڈا یاکارینو نے بھی اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ایکس کے تمام صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم بلاک اور میوٹ کرنے کے فیچر سے مزید بہتر فیچر بنارہے ہیں۔

دوسری جانب بلاک فیچر کو کب ختم کیا جائے گا اس حوالے سے ایلون مسک یا لنڈا یاکارینو کی جانب سے تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement