Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایف آئی اے کے ایکشن پرٹک ٹاکر حریم شاہ کا یو ٹرن

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ایکشن میں آتے ہی ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے دعویٰ سے مکر گئیں۔ پاکستان سے بھاری رقم ملک سے باہر لے جانے والی ویڈیو کو مذاق قرار دے دیا۔ حریم شاہ نے وضاحتی ویڈیو میں کہا ہے کہ انکی وائرل ویڈیو نے الگ ہی رخ اختیار کرلیا اور ان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کردیا گیا۔

حریم شاہ نے نئی ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی اور نہ ہی انہیں منی لانڈرنگ سے متعلق زیادہ معلومات ہیں۔ ویڈیو صرف ایک مذاق میں بنائی گئی تھی جو انہوں نے اپنے بھائی کے آفس میں بنائی۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی آفس میں آئیں تو وہاں وہ رقم رکھی ہوئی تھی جس پر انہوں نے اجازت لے کر ویڈیو بنائی۔حریم شاہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ رقم کوئی غیر قانونی نہیں تھی جسکی وجہ سے انکے بھائی کو کوئی خوف ہوتا اس ہی لئے انہوں نے ویڈیو بنانے کی اجازت دی۔

حریم شاہ کا کہنا تھاجو لوگ بھی منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے ہیں۔ وہ پاکستان سے امیگریشن کلیئر کرکے یو کے آئی ہیں، جسکی چھان بین وہاں لگے کیمروں کی مدد سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی ان سے متعلق غیرمصدقہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انکے ہاتھ میں بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی تھی۔ ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا تھاکہ وہ پاکستان سے یہ بھاری رقم لے کر برطانیہ آئی ہیں انہیں کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی روک سکتا ہے۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں یہ بھی کہا تھاکہ دیگر شہری ایسا کرتے وقت احتیاط کریں کیونکہ پاکستانی قانون غریب کو زیادہ تر پکڑتا ہے۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement