Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایشیا کپ کیلئے بھارت کے اسکواڈ کا اعلان، جسپریت بمراہ اور کےایل راہول بھی شامل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے بھارت کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انجری مسائل سے دوچار کے اہل راہول اور شیریاس ایئر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ جسپریت بمراہ کو بھی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شبھمن گل، ویرات کوہلی، شیریاس ایئر، سوریاکمار یادو، تلک ورما اور کے ایل راہول شامل ہیں۔

ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، روندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادوو، جسپریت بمراہ، محمدشامی، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کو بھی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ سنجوسیمسن ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا یہ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان اور 9 سری لنکا میں شیڈول ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement