Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کیلئے پی سی بی نے خصوصی ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشیاء کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ پاک، بھارت ٹاکرے کے لئے ٹکٹوں کی خصوصی آفر پیش کر دی۔

پی سی بی نے پاک ، بھارت میچ دیکھنے والوں کے لئے اضافی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے اور شائقین کرکٹ کو گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھنے کی سہولت دے دی گئی ہے۔

جن شائقین کرکٹ کو اسٹینڈز میں ٹکٹ نہیں ملی وہ باؤنڈری سے باہر گھاس پر بیٹھ کر بھی میچ دیکھ سکیں گے۔

اسکور کارڈ کے ساتھ گھاس والی پہاڑی پر شائقین پاک بھارت میچ 1500 لنکن روپے میں دیکھ سکیں گے جبکہ شائقین 2560 لنکا روپے کے پیکج میں پاک، بھارت کے ساتھ نیپال اور بھارت کا میچ بھی دیکھ سکیں گے۔

شائقین کینڈی میں ابیتھا گراؤنڈ باکس آفس سے موقع پر ہی ٹکٹ خرید سکیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement