Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹ 3 گھنٹے میں فروخت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کرکٹ کے میدان پر شائقین ایک بار پھر روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو مدمقابل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں 28 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی پہلے مرحلے میں فروخت کا آغاز ہوا تو صرف تین گھنٹے میں ہی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ شائقین مزید ٹکٹوں کے دستیاب ہونے کے منتظر ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہو جائیں گی۔

دوسری جانب ایشیا کپ کے دیگر میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پیر کو ہو گی تاہم کونسل نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا جس کے باعث شائقین صبح سے ہی ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کا انتظار کر رہے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پاکستان نے گزشتہ برس اسی دبئی کے میدان پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement