Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایس ایس پی کراچی شہید چوہدری اسلم کی بائیوپک فلم “چوہدری” 27 مئی کو ریلیز کی جائے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ پولیس کے تعاون سے بنائی گئی ایکشن ڈراما پاکستانی فلم چوہدری کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ فلم چوہدری ایک شہید پولیس افسر، ایس ایس پی چوہدری اسلم خان کی پہلی بائیوپک ہے۔ چوہدری اسلم خان پولیس بابا کے نام سے بھی مشہور تھے اور انکائونٹر اسپیشلسٹ کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

 

یہ فلم ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اہم واقعات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم ایس ایس پی کے ذاتی پہلوئوں کو بھی چھوتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اے ایس پی طارق اسلم، یاسر حسین، ثنا فخر، نوال سعید، عدنان شاہ ٹیپو، شمعون عباسی، اظفر علی، سلیم معراج، ارباز خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

فلم کی ہدایات عظیم سجاد نے دی اور ذیشان جنید نے تحریر کی، نیہا الج نے فلم کی پروڈکشن کی قیادت اور ڈائریکشن شیئر کی ہے۔ فلم میں استاد راحت فتح علی خان کی ایک قوالی بھی شامل ہے۔ فلم کی پروڈیوسر نیہا الج کے مطابق حقیقی زندگی کی کہانیاں وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ یہ کہانیاں اثر انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہم ہوتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں عوام کو اخلاقی بہتری کی طرف راغب کرتے ہوئے سیکھنے کا نقطہ نظر پیش کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم 27 مئی 2022 کو پورے پاکستان اور امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement