Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایس آئی یو ٹی کا ریجنٹ پلازہ ہوٹل کو خرید کر اسپتال بنانے کا منصوبہ، 14 ارب روپے کی پیشکش

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) نے کراچی کی مرکزی شاہراہ پر واقع مشہور ہوٹل کو اسپتال میں بدلنے کے لیے ساڑھے 14 ارب روپے کی پیشکش کر دی ہے۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ جو کہ پاکستان ہوٹل ڈیولپرز لمیٹڈ (پی ایچ ڈی ایل) کی ملکیت ہے، اسے خریدنے کے لیے ساڑھے 14 ارب روپے کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ اس جگہ کو اسپتال میں تبدیل کیا جا سکے۔

اخبار دی نیوز کے مطابق ایس آئی یو ٹی ٹرسٹی ممبر سید شبر زیدی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 47 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر ہوٹل کو خریدنے کے لیے ساڑھے 14 ارب روپے کی پیشکش کی ہے جسے ایک سال کے دورانیے میں اسپتال میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک بڑے اسپتال کی کافی ضرورت ہے اور ایک بڑے اسپتال کے لیے جگہ لیکر اس کی تعمیر پر کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے، لہٰذا یہ بہترین آپشن ہے کہ شہر کے مرکز میں ایک تعمیر شدہ اسٹرکچر کو خرید کر اسے اسپتال میں تبدیل کیا جائے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ یہ جگہ ہوٹل کی جگہ اس لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بھی قریب ہے۔

Advertisement

شبر زیدی نے مزید کہا کہ پی ایچ ڈی ایل نے ابھی تک ہماری پیشکش قبول نہیں کی مگر ہمیں امید ہے کہ وہ پاکستانی عوام اور دوسرے ممالک سے علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں کے مفاد میں ہماری پیشکش قبول کرلیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement