Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایس آئی یو ٹی میں پہلے مفت روبوٹک سرجری یونٹ کا افتتاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
کراچی میں گردوں کے امراض کے سب سے بڑے اسپتال ایس آئی یو ٹی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پہلے مفت روبوٹک سرجری یونٹ کا افتتاح کردیا۔ روبوٹک سرجری کے ذریعے انسانی جسم کے ان باریک اعضا کی سرجری کی جاسکتی ہے جہاں سرجن کے ہاتھ نہیں پہنچ سکتے۔


ایس آئی یو ٹی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی پروفیسر ادیب رضوی نے کیا اور انہیں روبوٹک سرجری اینڈ ٹریننگ یونٹ کا دورہ کروایا۔ مرادعلی شاہ نے اسپتال میں ہونے والی سرجریز کا معائنہ کیا اور جدید ترین سرجیکل سہولت کا قیام عوام کے علاج کے لئے تاریخی لمحہ قرار دیا۔ 


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ اس مصنوعی انٹیلیجنس کو چلانے کیلئے بہترین سرجن کا ہونا لازمی ہے۔ ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری کے ذریعے یورولاجی کے ساتھ دیگر سرجریز بھی ہوسکیں گی۔ مراد علی شاہ نے پروفیسر ادیب رضوی اور ایس آئی یو ٹی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی طرف سے اور ان کی ٹیم کا جذبہ قابل تقلید ہے۔


مراد علی شاہ نے ایس آئی یو ٹی اور حکومت کی شراکت داری کی ایک بہترین مثال قرار دیا اور کہا کہ یہاں خرچ کی گئی رقم خرچ کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے کوویڈ کے عروج کے دنوں میں ایس آئی یو ٹی کی خدمات کو یاد کیا۔ 


ڈاکٹر ادیب رضوی نے روبوٹک یونٹ کے قیام میں فراخدلی سے مدد کرنے پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یونٹ خطے کا پہلا مفت یونٹ ہے جو جلد ہی ڈاکٹروں اور تکنیکی عملے کو تربیت کی سہولیات فراہم کرے گا۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement