Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی منظوری، بھارت سے درآمد کا فیصلہ نہیں ہوا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک کے بیشتر حصوں میں سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں اور ملک میں غذائی اجناس کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔وفاقی کابینہ نے قلت کو پورا کرنے کیلئے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی درآمد کی منظوری دے دی۔

وزیر تجارت نوید قمر نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی البتہ بھارت سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دباؤ ہے، قیمتوں میں استحکام کیلئے دو ملکوں سے درآمد کی اجازت دی ہے جب کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے درآمد نجی شعبہ کرے گا جس میں حکومت سہولت کار ی کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے درآمد سے متعلق باتیں سامنے آرہی ہیں اس حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد کیا جائےگا، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ خارجہ پالیسی پر کیا اثرات پڑیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر پر ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ہے جو 31 دسمبر 2022 تک ہوگی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement