Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایئرپورٹ، ہوٹل، ٹرین، گھر کوئی جگہ محفوظ نہ رہی، فرانس کے دارلحکومت پیرس میں کھٹملوں کا حملہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھٹملوں کی بڑی تعداد نے حملہ آور ہوتے ہوئے خوف وہراس پھیلا دیا۔ اگلے برس پیرس میں شیڈول اولمپک مقابلوں پر بھی سوالات اٹھنے لگ گئے۔

فرانس میں اگلے سال ہونے والے اولمپک گیمز 2024 سے قبل خون چوسنے والے کیڑے کھٹمل نے دارالحکومت پیرس سمیت دیگر شہروں میں ہر جگہ ہلچل مچا دی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا پر کھٹملوں کے پھیلنے کی خبر اس وقت وائرل ہوئی جب کچھ روز قبل سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سیاحوں نے ایئرپورٹ اور بسوں پر کھٹملوں کی موجودگی کی ویڈیوز شیئر کیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ بھی انکشاف ہوا کہ کھٹمل پیرس کے ایئرپورٹس، میٹرو اسٹیشن، ہوٹل کے کمروں، سنیما گھروں اور پبلک بسوں اور ٹرین میں بھی دیکھے گئے۔

پیرس سٹی ہال نے 2024 کے اولمپک کھیلوں سے قبل اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

پیرس کے ڈپٹی میئر ایمانوئیل گریگوئر نے وزیر اعظم الزبتھ بورن سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’عوامی صحت‘ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

فرانسیسی ماہر جین مشیل بیرینجر کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے سیزن کے آخر میں کھٹملوں کی تعداد میں ہمیشہ نمایاں اضافہ ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جولائی اور اگست میں لوگ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے سامان میں کھٹمل بھی ساتھ لاتے ہیں۔  ہر سال اس موسم کے دوران کھٹملوں کی تعداد میں اضافہ پچھلے سال سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

فرانسیسی حکام فی الحال کھٹملوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بات کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون پہلے ہی ایک ٹاسک فورس تشکیل دے چکے ہیں۔

نیشنل سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے پہلے ہی کچھ ایسے عوامل کو کم کر دیا ہے جو ان کھٹملوں کے انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم الزبتھ بورن کو لکھے گئے ایک خط میں پیرس سٹی ہال نے لکھا کہ کھٹمل انسان کی صحت کے لیے اہم مسئلہ ہے، ان کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان ترتیب دیا جائے، کیوں کہ اگلے سال فرانس 2024 میں اولمپک گیمز کی میزبانی بھی کرے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement