Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اہل کراچی کے حقوق کیلئے پیش رفت، ایم کیوایم قیادت کے کانوں سے دھواں نکل رہا ہے، حافظ نعیم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اہل کراچی کے حقوق کے لیے پیش رفت پر ایم کیو ایم قیادت کے کانوں سےدھواں نکل رہا ہے۔ کراچی میں ریلی کے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بھی ساڑھے تین سال میں کراچی کے لئے کچھ نہ کرسکے۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے جماعت اسلامی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے وہ بلدیاتی اختیارات واپس لئے ہیں جو ایم کیو ایم نے چھین کر سندھ حکومت کو دے دیے تھے۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اہل کراچی کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم وفاق سے بھی کراچی کا حق لیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ادھورے منصوبوں کے افتتاح سے کراچی کے گمبھیر مسائل حل نہیں ہوں گے، کراچی کی حق تلفی اور ظلم و زیادتی میں صوبے کے ساتھ وفاق بھی شامل ہے۔

 

واضح رہے کہ سندھ ترمیمی بلدیاتی قانون 2021ء میں تبدیلی کے لیے جماعتِ اسلامی اور حکومت سندھ کے درمیان  گذشتہ دو روز قبل معاہدہ طے پایاتھا، جس کے بعد جماعت اسلامی نےسندھ اسمبلی کے باہر  29 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement