Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اگلے برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، حج معاہدے کی منظوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سعودی عرب نے اگلے برس حج کی سعادت کے لئے ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی زائرین حج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی۔  

حج 2024 کے لیے پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے۔ گزشتہ برس بھی پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد بھی ایک لاکھ 79 ہزار تھی تاہم کورونا وبا کے اثرات اورمہنگائی کے باعث حج درخواستوں کی تعداد کم رہی تھی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی کے مطابق 2024 کے لیے حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement